سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2024/6/30 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
موضوعات کی ترتیب آخری سوالات کوئی بھی سوال زیادہ دیکھیں جانے والی سوالات

آخری سوالات

کوئی بھی سوال

زیادہ دیکھیں جانے والی سوالات

ابوحمزہ ثمالی کون تھے ؟

ابوحمزہ ثمالی کا اصلی نام کیاتھا؟

بسم الله الرحمن الرحیم  

جواب:آیت اللہ خوئی کی کتاب" معجم رجال الحديث "( ج3 ص 385)میں آیاہے۔کہ شیخ طوسی کہتے ہیں: ثابت بن ابی دینار  جس کی کنیت  ابا حمزہ الثمالی  اور دینا ر کی کنیت ابو صفیہ  ہے اور وہ ثقات  میں سے ہیں ۔

اور نجاشی کہتے ہیں: ثابت بن ا بي صفيہ جو  ابو حمزہ  ثمالی کے نام سے مشہور تھے ۔[ثابت کے والد] ابی صفیہ کا نام دینار ہے ،   کو فہ کے رہنےوالے ،  ائمہ طاہرین ؑ کے محبین میں سے اورثقہ   تھے۔

 ان کے بیٹے،یعنی نوح اورمنصور نے زید بن علی کے قیام میں شرکت کی ہے اور ان کے ہمراہ مبارزہ کیا اور ان کے ہی ساتھ شہید ہوئے۔

ابو حمزہ ثمالی نے معصومینؑ میں سے چار افراد، یعنی امام علی بن حسینؑ،امام باقرؑ،امام صادقؑ   امام کاظمؑ کا زمانہ درک کیا ہے۔ انھوں نے ان چاروں اماموں سے احادیث نقل کی ہیں آپ  صحابی  ہونے کے ساتھ ساتھ احادیث   اور  روایات نقل کرنے میں  قابل اعتماد شخص تھے۔

امام صادق علیہ السلام سے روایت نقل کی گئی ہے:"  ابو حمزہ ثمالی اپنے زمانہ کے سلمان ہیں" یہاں تک کہ اہل سنت نے بھی ان سے روایت نقل کی ہے۔  ابو حمزہ ثمالی نے سنہ۱۵۰ ھ میں وفات پائی ہے۔

اے کاش  ! ہم بھی  ہمارے مولاصاحب الأمر (عج  )  کیلئے اس وقت  کے سلمان  ہوتے  ؟    

انکی  زندگی کے بارے میں تفصلی معلومات کیلئے آپ  علامہ سیدمحسن امین عاملی       کی کتاب" أعيان الشيعة "کی طرف مراجعہ  کرسکتے ہیں۔ 

تاریخ: [2017/4/1]     دوبارہ دیکھیں: [1297]

سوال بھیجیں