سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2024/6/30 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
آخری خبریں اتفاقی خبریں زیادہ دیکھی جانے والی خبریں
  • 18ذی الحجہ(1445ھ)عید غدیر خم تاج پوشی امام علی ؑ کے موقع پر
  • 7ذی الحجہ(1445ھ)شہادت امام محمد باقر علیہ السلام کےموقع پر
  • 29ذیقعدہ(1445ھ)شہادت امام محمد تقی علیہ السلام کےموقع پر
  • یکم ذیقعدہ(1445ھ)ولادت حضرت معصومہ(س)کےموقع پر
  • 25شوال(1445ھ)شہادت امام جعفر صادق (ع) کے موقع پر
  • 15 شعبان(1445ھ)منجی عالم حضرت بقیہ اللہ (عج) کی ولادت کے موقع پر
  • اعیاد شعبانیہ (1445ھ)تین انوار ھدایت کی ولادت باسعادت کے موقع پر
  • 25رجب (1445ھ)حضرت امام کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر
  • 13رجب (1445ھ)حضرت امام علی علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر
  • 20جمادی الثانی(1445ھ)حضرت فاطمہ زہرا کی ولادت کے موقع پر
  • 13جمادی الثانی(1445ھ) حضرت ام البنین کی وفات کے موقع پر
  • 17ربیع الاول(1445ھ)میلاد باسعادت صادقین( ع) کے موقع پر
  • رحلت رسولخدا، شہادت امام حسن مجتبیٰ ؑاور امام رضا ؑکے موقع پر
  • 20صفر (1445ہجری) چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر
  • 10محرم (1445ھ)امام حسین( ع)اور آپکے با وفا اصحاب کی شہادت
  • مرحوم آیت اللہ سید عادل علوی (قدس سرہ) کی دوسری برسی کے موقع پر
  • 18ذی الحجہ(1444ھ) عید غدیرخم روز اکمال دین اوراتمام نعمت
  • 15ذی الحجہ(1444ھ)ولادت امام علی النقی علیہ السلام کےموقع پر
  • 7ذی الحجہ(1444ھ)شہادت امام باقر علیہ السلام کےموقع پر
  • 15شعبان المعظم(1444ھ)ولادت امام مہدی (عج) کےموقع پر
  • آخری خبریں

    اتفاقی خبریں

    زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

    عباس ٹاؤن کراچی میں دھماکه سینکڑوں شهید اور زخمی.

    آه !کراچی پھر محبین اهلبیت کے خون سے رنگین هوا

     کراچی کے علاقے عباس ٹاؤن کی رہائشی عمارت میں دھماکہ، 45 افراد جاں بحق، 150 سے زائد زخمی، 68 فلیٹس اور پندرہ دکانیں تباہ، جاں بحق افراد میں ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی کے رشتہ دار بھی شامل ہیں۔ کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ کے نزدیک عباس ٹائون میں ہونے والا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے قریبی عمارتوں کے دروازے، کھڑکیاں اُکھڑ گئیں اور شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے سے اقراء سٹی کی دو عمارتوں میں آگ لگ گئی جبکہ بجلی کا نظام معطل ہونے سے علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔ زخمیوں میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں۔ امدادی ٹیمیں تاخیر سے آئیں۔ لوگوں نے خود ہی عمارت میں پھنسے زخمیوں اور خوفزدہ رہائشیوں کو نکالا۔ دھماکے سے عمارت بُری طرح متاثر ہوئی۔
     
    زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال، پٹیل ہسپتال، جناح ہسپتال اور دیگر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد لوگوں کا رش لگ گیا، جس کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات پیش آئیں۔ بم ڈسپوزل سکواڈ اور آگ بجھانے والی گاڑیاں تاخیر سے پہنچیں۔ رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ہسپتالوں میں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، جن میں بعض کی حالت نازک ہے۔ 

     
    لوگوں نے اپنی آپ کے تحت رضاکار اداروں کی ایمبولینسوں اور دیگر گاڑیوں میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو پٹیل اسپتال، جناح اسپتال اور عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ ذرائع کے مطابق عباسی شہید اسپتال میں 7 اور جناح اسپتال میں 20 افراد کی لاشیں منتقل کی گئی ہیں۔ دوسری جانب میڈیا نیوز کے مطابق دھماکے کے مقام سے ایک گاڑی کا انجن ملا ہے اور خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ گاڑی دھماکے میں استعمال کی گئی جبکہ دھماکے کے مقام پر کئی فٹ گہرا گڑھا پڑگیا، دھماکے کے بعد قریبی عمارتوں کی گیس بند کر دی گئی جبکہ بجلی بھی چلی گئی، جس کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت جنریٹر منگوا کر علاقے کی بجلی بحال کی اور دکانوں اور فلیٹس کی گیلری کا ملبہ اٹھانے کا کام شروع کیا گیا۔

    خبرکا کو