سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2024/6/30 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
آخری خبریں اتفاقی خبریں زیادہ دیکھی جانے والی خبریں
  • 18ذی الحجہ(1445ھ)عید غدیر خم تاج پوشی امام علی ؑ کے موقع پر
  • 7ذی الحجہ(1445ھ)شہادت امام محمد باقر علیہ السلام کےموقع پر
  • 29ذیقعدہ(1445ھ)شہادت امام محمد تقی علیہ السلام کےموقع پر
  • یکم ذیقعدہ(1445ھ)ولادت حضرت معصومہ(س)کےموقع پر
  • 25شوال(1445ھ)شہادت امام جعفر صادق (ع) کے موقع پر
  • 15 شعبان(1445ھ)منجی عالم حضرت بقیہ اللہ (عج) کی ولادت کے موقع پر
  • اعیاد شعبانیہ (1445ھ)تین انوار ھدایت کی ولادت باسعادت کے موقع پر
  • 25رجب (1445ھ)حضرت امام کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر
  • 13رجب (1445ھ)حضرت امام علی علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر
  • 20جمادی الثانی(1445ھ)حضرت فاطمہ زہرا کی ولادت کے موقع پر
  • 13جمادی الثانی(1445ھ) حضرت ام البنین کی وفات کے موقع پر
  • 17ربیع الاول(1445ھ)میلاد باسعادت صادقین( ع) کے موقع پر
  • رحلت رسولخدا، شہادت امام حسن مجتبیٰ ؑاور امام رضا ؑکے موقع پر
  • 20صفر (1445ہجری) چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر
  • 10محرم (1445ھ)امام حسین( ع)اور آپکے با وفا اصحاب کی شہادت
  • مرحوم آیت اللہ سید عادل علوی (قدس سرہ) کی دوسری برسی کے موقع پر
  • 18ذی الحجہ(1444ھ) عید غدیرخم روز اکمال دین اوراتمام نعمت
  • 15ذی الحجہ(1444ھ)ولادت امام علی النقی علیہ السلام کےموقع پر
  • 7ذی الحجہ(1444ھ)شہادت امام باقر علیہ السلام کےموقع پر
  • 15شعبان المعظم(1444ھ)ولادت امام مہدی (عج) کےموقع پر
  • آخری خبریں

    اتفاقی خبریں

    زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

    یکم ذیقعد(1441ھ)ولادت باسعادت حضرت معصومہ سلام اللہ عليہاکے موقع پر

    ولادت باسعادت حضرت معصومہ سلام اللہ عليہا


    کریمۂ اہل بیت حضرت معصومہ (س) فرزندِ رسول حضرت امام موسی کاظم (ع) کی دختر گرامی اور حضرت امام رضا (ع) کی ہمشیرہ ہیں۔ آپ کا اصلی نام فاطمہ ہے۔ آپ اور امام رضا ایک ہی ماں سے پیدا ہوئے ہيں، آپ کے مشہور نام خیزران، ام البنین اور نجمہ ہیں ۔ روایات کے مطابق حضرت فاطمۂ معصومہ یکم ذی العقدہ 173ھ ق کو مدینۂ منوّرہ میں پیدا ہوئيں حضرت فاطمۂ معصومہ (س) اہل بیت رسول کی اُن ہستیوں میں سے ہیں جو مقام عصمت کی حامل نہ ہوتے ہوئے بھی عظیم شخصیت کی مالک تھیں۔

    قم کی فضیلت

    متعدد احاديث ميں قم کے تقدس پر تأکيد ہوئي ہے- امام صادق عليہ السلام نے قم کو اپنا اور اپنے بعد آنے والے اماموں کا حرم قرار ديا ہے اور اس کي مٹّي کو پاک و پاکيزہ توصيف فرمايا ہے:-امام عليہ السلام فرماتے ہيں : "الا انَّ حرمى و حرم ولدى بعدى قمآگاہ رہو کہ ميرا حرم اور ميرے بعد آنے والے پيشواۆں کا حرم قم ہے-

    امام صادق عليہ السلام ہي اپني مشہور حديث ميں اہل رے سے خطاب کرتے ہوئے فرماتے ہيں:--- وان لاميرالمۆمنين عليه السلام حرماً و هو الكوفه الا و انَّ قم الكوفة الصغيرة ألا ان للجنة ثمانيه ابواب ثلاثه منها الى قم--- = اور حضرت اميرالمؤمنين عليہ السلام کے لئے بھي ايک حرم ہے اور وہ کوفہ ہے- جان لو کہ قم ہمارا چھوٹا کوفہ ہے، جان لو کہ جنت کے آٹھ دروازے ہيں جن ميں سے تين دروازے قم کي جانب کھلتے ہيں-

    امام عليہ السلام قم کے تقدس کي سلسلے ميں اپني حديث کو جاري رکھتے ہوئے فرماتے ہيں: "--- تقبض فيها امراة من ولدى اسمها فاطمہ بنت موسى عليهاالسلام و تدخل بشفاعتها شيعتى الجنة با جمعهم = ميرے فرزندوں ميں سے ايک خاتون – جن کا نام فاطمہ بنت موسي ہے – قم ميں رحلت فرمائيں گي جن کي شفاعت سے ہماري تمام شيعہ بہشت ميں وارد ہونگے"-

    راوي کہتے ہيں کہ ميں نے يہ حديث امام موسي کاظم عليہ السلام کي ولادت سے بھي پہلے امام صادق عليہ السلام سے سني تھي- يہ حديث قم کے تقدس کا پتہ ديتي ہے اور قم کي شرافت و تقدس کے راز سے پردہ اٹھاتي ہيں؛ اور يہ کہ اس شہر کا اتنا تقدس اور شرف –

    جو روايات سے ثابت ہے  کريمہ اہل بيت سلام اللہ عليہا کے وجود مبارک کي وجہ سے ہے جنہوں نے اس سرزمين ميں شہادت پا کر اس کي خاک کو حور و ملائک کي آنکھوں کا سرمہ بناديا ہے-

    آپ  کی زیارت روایات کی روشنی میں

    حضرت معصومہ سلام اللہ  علیہا کے سلسلہ میں یہ بات قابل غور ہے کہ چودہ معصومین علیہم السلام کی زیارت کے بعد جتنی ترغیب آپ کی زیارت کے سلسلہ میں دلائی گئی ہے اتنی ترغیب کسی بھی نبی یا اولیا ء خدا کے سلسلے میں نہیں ملتی ۔

     تین معصوم شخصیت نے آپ کی زیارت کی تشویق دلائی ہے۔ جن روایات میں آپ کی زیارت کی ترغیب دلائی گئی ہے ان میں سے بعض آپ کی ولادت سے قبل معصوم سے صادر ہوئی تھیں ، بعض روایات میں تو اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ اس وقت آپ کے پدر بزرگوار حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی بھی ولادت نہیں ہوئی تھی۔

    معصومین علیہم السلام کی زبان سے حضرت معصومہ سلام اللہ علیہاکی زیارت کی فضیلت کے سلسلہ میں چند احادیث:

    1۔شیخ صدوق نے صحیح سند کے ساتھ حضرت امام رضا علیہ السلام سے روایت کی ہے کہ :"من زارہا فلہ الجنةجو ان کی زیارت کرے گا اسے جنت نصیب ہوگی ۔

    2۔ حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کا ارشاد ہے:"من زارعمتی بقم فلہ الجنة "جس شخص نے بھی قم میں میری پھوپھی کی زیارت کی وہ جنتی ہے ۔

    3۔ حضرت امام صادق علیہ السلام کا ارشاد ہے : "ان زیارتہا تعادل الجنة "زیارت معصومہ جنت کے برابر ہے ۔

    4۔ حضرت امام رضا علیہ السلام کا ارشاد ہے :یا سعد ! من زارہا فلہ الجنة او ہو من اہل الجنة" اے سعد جو شخص بھی ان کی زیارت کرے گا اسے جنت نصیب ہوگی یا وہ اہل بہشت سے ہے۔