سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2024/6/30 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
فهرست کتاب‌‌ لیست کتاب‌ها

تقریظ

تقریظ

حجۃ الاسلام والمسلمن عالی جناب مولانا محمدمجتبیٰ علی خان صاحب ادیب الہندی

ہمارے ہندوستان کے قادرالکلام مایہ نازشاعرمحترم معجزجلالپوری صاحب کےفرزندارجمنداصغراعجازقائمی صاحب جلالپوری بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں درس وتدریس میں تواپناسکہ بہت پہلےجماچکے تھےجامعہ ناظمیہ ہندوستان میں تعلیمی مراحل امتیازی حیثیت سےگزارنےکےبعدتکمیل علم کیلئے حوزہ علمیہ قم  پہونچے رفتہ رفتہ معلوم ہوسا کہ موصوف علمی ترقیوں کے ساتھ ساتھ شعروشاعری کےدرجات بھی طے کررہے ہین اورشاعرانہ مزاج علمی امتزاج سے نیارنگ پیداکرتاہے ۔

یہ ساری خوبیان ایک طرف علم کی وادی میں اترنے کے بعداندازمیں نکھارپیداہواتوتصنیف وتالیف کاسلسلہ بھی شروع ہوگیا۔

الحمدللہ آپ کی پہلی کتاب حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سیدشہاب الدین مرعشی نجفی طاب ثراہ کی سوانح حیات"قبسات"کااردوترجمہ خورشیدفقاہت، کےنام سے منظرعام پرآرہی ہے ۔

وہ علماء جوپوری زندگی دین حق کی خدمت اوراس کی نشرواشاعت کیلئے زبان وقلم سے جہاد کرتے رہے ہیں ان میں ایک اہم نام حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سیدشہاب الدین مرعشی نجفی طاب ثراہ کاہے۔آپ نےپوری عمرعلم کی خدمت میں گزاری ولایت آپ کاخاص موضوع تھااخلاق الحق پرآپ کاحاشیہ اس بات کازندہ ثبوت ہے اس کے علاوہ فقہ وحدیث ،علم کلام تفسیرقرآن ،حساب ہندسہ ، علم افلاک ،علم طب ،ہرموضوع پراپنے وقت کے اہم اساتذہ سے رجوع کیااوراسی کانتیجہ تھاکہ شہر علم واجتہاد قم میں آپ کی شخصیت ایک بے مثل شخصیت تھی علم انساب میں آپ کوید طولیٰ حاصل تھااوراس علم میں آپ کاکوئی نظیرنہیں جس مردحق آگاہ نے پوری زندگی حق وصداقت کادرس دیااب اس برگزیدہ شخصیت کی سوانح بھی وہی عظمت رکھتی ہے اورپڑھنے والےکوتیزی سے حق کی طرف قدم بڑھانے کی دعوت دیتی نظرآرہی ہے۔

قابل مبارکبادہیں محترم اصغراعجاز قائمی صاحب کہ انھوں نے اس اہم کتاب کواردوکاقالب عطاکیاتاکہ اردو داں حضرات بھی علماء کی زندگی اورخدمات سےواقف ہوسکیں۔

میں دست بہ دعاہوں کہ خداوندعالم توفیقات نیک عطافرمائے اورحضرت معصومہ قم کاکرم شامل حال رہے تاکہ موصوف ہندوستان کے مسلمانوں اوربالخصوص شیعیان آل محمدکےلئے بہترسے بہترموضوعات پرکتاب لکھیں۔

 

والسلام

ادیب الہندی

4شعبان المعظم 1415ہجری

روزولادت حضرت ابوالفضل العباس

طہران۔۔۔ ایران